سنجے دت کا کردار میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے: رنبیر کپور

شوبز ڈیسک  اتوار 19 اکتوبر 2014
راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر ان پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  فوٹو : فائل

راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر ان پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی ادارکار سنجے دت کی حقیقی زندگی کے نشیب و فراز سے اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ انھوں نے سنجے دت پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارت کے ایک معروف اخبار ’’ممبئی مرر‘‘ کے مطابق راجکمار ہیرانی نے اس میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے رنبیر کپور کو منتخب کیا ہے۔ اخبار سے بات چیت میں رنبیر نے کہا ’’میرے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ سنجے سر کے کردار کو ان کے شایان شان ادا کر سکوں‘‘۔

سنجے دت اور راجکمار ہیرانی دوست ہیں اور ہیرانی کی ہی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ نے سنجے دت کے ڈوبتے کریئر کو حیات نو بخشی تھی۔ ہیرانی سنجے کے ساتھ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ بھی بنانا چاہتے تھے لیکن سنجے دت کے جیل جانے کی وجہ سے ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔