ایپل کے بانی اسٹیو جابز کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں، کرسٹن بیل کردار نبھائیں گے

شوبز ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
سونی نے اسٹیو جابز کی موت کے دنوں میں 2011ء میں اس بیسٹ سیلر کے رائٹس خرید لیے تھے۔ فوٹو: فائل

سونی نے اسٹیو جابز کی موت کے دنوں میں 2011ء میں اس بیسٹ سیلر کے رائٹس خرید لیے تھے۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ میں ان دنوں ’’ایپل‘‘ کے بانی اسٹیو جابز کی زندگی کی جدوجہد پر فلم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس فلم میں اسٹیو جابز کا کردار معروف اداکار کرسٹن بیل ادا کریں گے جب کہ اس سے پہلے یہ خبریں تھیں کہ اس کردار کو لیونارڈو ڈی کیپریو ادا کریں گے۔

ہالی ووڈ کے رپورٹر کے مطابق سونی پکچرز نے اس ’’دی فائٹر ‘‘ کے اداکار کرسٹن بیل سے کر دار پر بات چیت کی تھی‘ دراصل فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ فنچر کرسٹن بیل ہی کو ایپل کے کو فائونڈر کے کردار کے لیے لینا چاہتے تھے جو بعد ازاں اس فلم کی ڈائریکشن سے بعض وجوہات پر علیحدہ ہوگئے تھے۔ ’’سلم ڈاگ ملینیر ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیلمر ڈینی بوئلے اس بغیر نام کے فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جو کہ والٹر اساکسن کی کتاب سے ماخوز ہے جسے فلم کے لیے آرون سارکن نے تیار کیا ہے اور یہ گزشتہ برسوں میں سب سے بہترین اور متاثر کن بائیوپکس میں سے ایک ہے۔

سونی نے اسٹیو جابز کی موت کے دنوں میں 2011ء میں اس بیسٹ سیلر کے رائٹس خرید لیے تھے ۔ اس بائیو پک میں مرکزی کردار کرسٹن بیل کے ساتھ دیگر اداکار ماٹ ڈیمون‘ بن ایفلک‘ اور بریڈلے کوپر بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں جوشوا مائیکل سٹرن نے بھی بائیوپک ’’جابز ‘‘ کے نام سے بنائی تھی جس میں جابز کا کردار اشٹون کوچر نے ادا کیا تھا مگر اس فلم کو پزیرائی نہیں مل سکی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔