تائیوان کی 41 سالہ خاتون جو دکھنے میں کسی خوبرو دوشیزہ سے کم نہیں

ویب ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
 خود کو فٹ رکھنے کے لیے آئس کریم اور نوڈلز کھاتی ہوں جب کہ زیادہ مرغن کھانے سے پپرہیز کرتی ہوں،خاتون

خود کو فٹ رکھنے کے لیے آئس کریم اور نوڈلز کھاتی ہوں جب کہ زیادہ مرغن کھانے سے پپرہیز کرتی ہوں،خاتون

تائی پے: یوں تو ہر انسان بالخصوص خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈھلتی عمر میں بھی خود کو جوان رکھیں اور اسکے لیے کئی نسخوں اور ادویات کا سہارا لیا جاتا ہے تب جا کر بھی عمر اپنا پتہ دے ہی دیتی ہے تاہم تائیوان کی ایک 41 سال کی خاتون نے خود کو ایسا جوان رکھا کہ دیکھنے والے حیرت سے انہیں دیکھتے ہی رہ گئے۔

تائیوان کی زینگ تنگ زان کی خوبصورت اور دلکشی کو دیکھ کر کوئی اندازہ لگا ہی نہیں سکتا یہ وہ 40 سال کی عمر کو نہ صرف پار کرچکی ہیں بلکہ ایک 14 سال کے بچے سمیت دوبچوں کی ماں بھی ہیں۔ اگر دونوں کو کوئی ساتھ دیکھ لیتا ہے تو یا تو بہن بھائی سمجھ بیٹھتا ہے یا پھر انہیں کوئی کپل۔

اس کا کا کریڈٹ زینگ کو ہی جائے گا کیونکہ اس کے چہرے کی تازگی کسی دوشیزہ کے حسن وجمال سےکم نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی وہ کسی تقریب میں اپنے بیٹے کے ساتھ شریک ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ زینگ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ  آئی ہیں۔

زنگ ایک گھریلو خاتون ہے اور وہ گھر کا سارا کام اپنے ہاتھ سے کرتی ہیں جب کہ کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے آئس کریم اور نوڈلز کھاتی ہیں اور زیادہ مرغن کھانے سے پرہیز کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ کام اور کم کھانا آپ کے حسن کو برقرار رکھتاہے یعنی اگر خواتین 40 سال میں بھی جوان نظر آنا چاہتی ہیں تو گھر کے سارے کام خود کریں اور کھانے سے زیادہ کام پر توجہ رکھیں پھر دیکھیں صرف ان کے چہرے کی تازگی کیسے برقرار رہتی ہے، آپ خود اس حقیقت کا نظارہ کرسکتے ان تصاویر سے!

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔