کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے 7 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان،
فوٹو؛ فائل

ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان، فوٹو؛ فائل

کراچی: رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میمن سوسائٹی، لیاقت کالونی، موسیٰ لائن اور کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جن کے قبضے سے 10 دستی بم، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔