ایدھی سینٹر میں ڈکیتی: واردات میں ملوث 2 ملزمان کے خاکے جاری

اسٹاف رپورٹر  منگل 21 اکتوبر 2014
انویسٹی گیشن پولیس نے بنائے جانے والے خاکوں کو ملزمان کی مشابہت سے 75 اور 90 فیصد قرار دیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے بنائے جانے والے خاکوں کو ملزمان کی مشابہت سے 75 اور 90 فیصد قرار دیا ہے۔

کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے اتوار کو ایدھی سینٹر کھارادر میں ڈکیتی کرنے والے 8 ملزمان میں سے 2 ملزمان کا خاکے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کرلیے۔

انویسٹی گیشن پولیس نے بنائے جانے والے خاکوں کو ملزمان کی مشابہت سے 75 اور 90 فیصد قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ایدھی سینٹر کھارادر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کے قریب پہنچ گئی ہے اور ان کے  گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے بھی متضاد اطلاعات ملی ہیں کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔