- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
مشہورایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 5 سال قید کی سزا
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی عدالت کی جانب سے مشہورایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد انہیں پریٹوریا گوسی کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی عدالت کے جج تھوکوسیل ماسیپا نے پسٹوریس کو 5 سال کی قید کی سزا کے ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی 3 سال معطل سزا کا حکم سنایا، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد فیصلے پر لڑکی کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا جب کہ پسٹوریس کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں 10 ماہ جیل میں رہنا پڑے گا جب کہ باقی سزا کمیونٹی سروس میں کاٹیں گے، اس سے قبل عدالت نے پسٹوریس کو قتل کیس سے بری کردیا تھا اور ان پر غلطی سے قتل کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ اولمپئین آسکر پسٹوریس نے گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے پراپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور پسٹوریس کا مؤقف تھا کہ انہوں نے غلطی سے فائرنگ کی وہ سمجھے کہ کوئی مشتبہ شخص ان کے گھر میں گھس آیا ہے جب کہ ریوا کیمپ مشہورماڈل ،ریلئٹی ٹی وی اسٹار اور لا گریجوٹیس تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔