وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد مؤخر کردی گئی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  منگل 21 اکتوبر 2014
صوبے کے وسائل عوام پر خرچ نہیں کیے جارہے بلکہ ان وسائل کا دھرنوں میں بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

صوبے کے وسائل عوام پر خرچ نہیں کیے جارہے بلکہ ان وسائل کا دھرنوں میں بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد موخر کردی تاہم تحریک پیش کرنے کا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل کرنے سے بچانا تھا اوراس میں ہم   کامیاب ہوگئے اوراسی وجہ سے  پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد موخر کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک مشاورت سے پیش کی گئی  جسے واپس لینے کا فیصلہ بھی  مشاورت سے کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دور دور تک کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا، صوبے کے وسائل عوام پر خرچ نہیں کیے جارہے بلکہ ان وسائل کا دھرنوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔