ایم کیو ایم صوبے کے مطالبے سے کسی قیمت پیچھے نہیں ہٹے گی، رشید گوڈیل

ویب ڈیسک  منگل 21 اکتوبر 2014
سندھ میں وزارتوں سےمستعفی ہوچکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں، رشید گوڈیل،
فوٹو: فائل

سندھ میں وزارتوں سےمستعفی ہوچکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں، رشید گوڈیل، فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہےکہ نیا صوبہ سندھ کےعوام کا مطالبہ ہے جس سے ایم کیو ایم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نےکہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کو بھی اپنا ہاری سمجھتی ہے، ہم سندھ میں وزارتوں سےمستعفی ہوچکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں لیکن عوامی مطالبات کے لیے کھڑے رہیں گے جبکہ نیا صوبہ سندھ کے عوام کا مطالبہ ہے جس سے کسی صورت  پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حکومت کچھ بھی کرلے آج نہیں تو کل نئے صوبے بن کر رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔