بھارتی ہاکی ٹیم کے آسٹریلوی کوچ ٹیری واش نے حکومت سے اختلافات پراستعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 21 اکتوبر 2014
بھارت کی یوروکریسی کا موجودہ انداز ہاکی کے مستقبل کے مفاد میں نہیں، ٹیری واش۔ فوٹو فائل

بھارت کی یوروکریسی کا موجودہ انداز ہاکی کے مستقبل کے مفاد میں نہیں، ٹیری واش۔ فوٹو فائل

نئی دلی: بھارت کی ہاکی ٹیم کوچ ٹیری واش نے حکومت کےساتھ بعض معاملات پر پیدا ہونے والے تنازع  کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ  آسٹریلوی کوچ ٹیری واش نے اچانک اپنا استعفی پیش کیا جس میں ان کا کہنا تھا  کہ وہ خود کوبھارت میں ہاکی سے متعلق  فیصلے کرنے والی بیوروکریسی کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے لہذا وہ اب چیف ہاکی کوچ کی حیثیت سے مستعفیٰ ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کا موجودہ انداز ہاکی کے مستقبل کے مفاد میں نہیں۔

دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیری واش اور چند دیگر ہاکی آفیشلز کا تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر حکومت سے  تنازعہ چل رہا تھا اوران کے استعفیٰ دینے کی ایک  یہ بھی وجہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیری واش کےکوچ بننے کے بعد بھارتی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی اور جنوبی کوریا میں ہونے والے حالیہ ایشین گیمز میں پاکستان کو ہراکرکر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔