بھارتی فلمساز و ہدایتکار یش چوپڑا کو گزرے 2 برس بیت گئے

کلچرل رپورٹر  بدھ 22 اکتوبر 2014
27 ستمبر 1932 کو لاہور میں پیدا ہوئے، 1959 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔  فوٹو: فائل

27 ستمبر 1932 کو لاہور میں پیدا ہوئے، 1959 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: کنگ آف رومانس کہلائے جانے والے بالی ووڈ فلمساز اور ہدایتکار یش چوپڑا کو گرے 2 برس بیت گئے۔ 

یش چوپڑا 27 ستمبر 1932 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1959 میں فلم ‘دھول کا پھول’ سے آئی ایس جوہر اور اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے معاون کے طور پر اپنے کیرئیر  کا آغاز کیا۔اور پھر انھوں نے اگلی پانچ دہائیوں تک رومانس سے بھرپور فلمیں بنا کر ‘کنگ آف رومانس’ کا خطاب پایا۔ انھوں نے 1973 میں اپنی فلم کمپنی ‘یش راج فلمز’ بنائی جس کے بینر تلے پہلی فلم ‘داغ، اے پوئم آف لو’ بنائی۔ 1975 میں پہلی بار انھوں نے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں بنائیں، ان میں دیوار، کبھی کبھی، ترشول اور سلسلہ شامل ہیں۔

یہ سلسلہ فلم  چاندنی، لمحے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، محبتیں، دھوم ٹو، نیو یارک، ویر زارا، رب نے بنا دی جوڑی اور ان کی آخری فلم جب تک ہے جاں تک جاری رہا۔ انھوں نے چھ بار نیشنل فلم ایوارڈ اور گیارہ بار فلم فیئر ایوراڈ حاصل کیا۔ یش راج کا ہندی فلمی کیریئر 53 سالوں پر محیط رہا ان کے بعد دو بیٹوں آدتیہ چوپڑا اور اْدے چوپڑا نے ان کی فلمی وارثت سنبھالی ہے۔

یش چوپڑا 21 اکتوبر 2012 کو 80 سال کی عمر میں بے شمار مداحوں کو سوگوار چھوڑ کے ہمشہ کے لیے جْدا ہوئے گئے مگر اپنے پیچھے لافانی فلموں کا سلسلہ چھوڑ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔