باجوڑایجنسی میں انسداد پولیوٹیم کی گاڑی کےقریب دھماکےسے 2 لیویزاہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 22 اکتوبر 2014
دھماکا اس وقت ہوا جب انسداد پولیو رضاکاروں کی ٹیم اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھی۔ فوٹو: فائل

دھماکا اس وقت ہوا جب انسداد پولیو رضاکاروں کی ٹیم اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھی۔ فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی: ماموند میں انسداد پولیو ٹیم کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں انسداد پولیو مہم میں مصروف رضاکاروں کی ٹیم اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھی کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 لیویز اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں اور ڈرائیور کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے تاہم اب تک کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔