- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- جائزہ مذاکرات مکمل، پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا
سلو میاں اور مسٹر پرفیکٹ بھارتی وزیراعظم کی دعوت پرصفائی مہم پر نکل آئے
ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کو صاف ستھرا کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے جس پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والی شخصیات چھاڑو پکڑے باہر نکل آئے لیکن اب ان کی حمایت میں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جھاڑو پکڑ لی ہے جن میں سلو میاں اور عامر خان بھی شامل ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے آئندہ 5 برسوں میں بھارت کو گندگی سے پاک کرنے کے لئے ’’سواچ بھارت‘‘ نامی مہم شروع کررکھی ہے، جس میں شرکت کے لئے انہوں نے سلو میاں کو بھی دعوت دی، دعوت کی دیر تھی کہ سلمان خان نے جھاڑو ہاتھ میں اٹھالیا اور نکل پڑے شہر کا کچرا اٹھانے، اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی فلاحی تنظیم اس مہم کی ملک حمایت کرتے ہیں اور ملک کو گندگی سے 100 فی صد پاک کرنے کے لئے بھرپور کام کریں گے۔
سماجی مسائل پر آواز اٹھانے والے عامر خان نے سلمان خان کی جھاڑو تو نہیں تھامی مگر انہوں نے اس کی مکمل حمایت ضرور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گندگی ہمارے ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور نریندر مودی کی یہ مہم پورے بھارت کی آواز ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق ہماری صحت سے ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا ، کمل ہسن ، فریڈا پنٹو، دیا مرزا اور سبھاش گھئی جیسی فلمی شخصیات نے بھی مودی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔