کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں فائرنگ سے فوجی ہلاک، ایک حملہ آور بھی مارا گیا

اے ایف پی/ویب ڈیسک  بدھ 22 اکتوبر 2014
کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولا فوجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔  فوٹو: اے ایف پی

کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولا فوجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

اوٹاوا: کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فوجی ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا جو بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی صورتحال لمحہ بل لمحہ بدل رہی ہے جس پر ہم قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کا آفس بند کردیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود افراد بھی محفوظ ہیں۔

ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے امریکا اور کینیڈا کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حملہ آوروں کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق دہشت گردوں کے کس گروپ سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔