کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 اکتوبر 2014
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی  برآمد کیا گیا  جب کہ ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز،
فوٹو؛ فائل

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سی آئی ڈی پولیس نے  جمشید کوارٹر میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انچارج سی آئی ڈی خرم وارث کا کہنا تھا کہ ملزمان ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا میں قتل اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے مشرف کالونی اور سہراب گوٹھ میں کارروائی کی جہاں سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا  جب کہ ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔