پرینیتی کی سالگرہ پر علی ظفر کی طرف سے پنجابی لباس کا تحفہ

شوبز ڈیسک  جمعرات 23 اکتوبر 2014
فلم ’’کل دل ‘‘ کے پری نیتی کے ساتھ رنویر کے گانے ’’سجدے ‘‘ کی وڈیو بھی جاری۔   فوٹو : فائل

فلم ’’کل دل ‘‘ کے پری نیتی کے ساتھ رنویر کے گانے ’’سجدے ‘‘ کی وڈیو بھی جاری۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اپنی زندگی کی 26 بہاریں دیکھنے پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو گزشتہ روز 22 اکتوبر اس کی سالگرہ پر پاکستانی اداکار علی ظفر نے پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ شلوار سوٹ تحفہ میں دے رہے ہیں۔ دونوں اداکار ان دنوں فلم ’’کل دل ‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پری نیتی چوپڑا نے اپنی مصروفیت کے باعث اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی خصوصی تقریب کا اہتمام تو نہیں کیا ہے مگر فلم ’’کل دل ‘‘ کے ساتھی اداکار پاکستانی اسٹار علی ظفر نے اس کے لیے پاکستانی ڈیزائنر زارا شاہجہان کو ایک پنجابی طرز کا سوٹ تیار کرنے کو کہا ہے تاکہ اس کی سالگرہ کے موقع پر تحفہ دے سکیں۔

سننے میں آیا ہے کہ سالگرہ کا دن بھی پری نیتی نے ورکنگ ڈے کے طور پر گزارا ‘ ایک ایڈ کی شوٹنگ کے بعد مختلف میٹنگز میں بھی گئیں جب کہ فلم کل دل کا پروموشن ایونٹ بھی تھا اور اس کی فیملی میں سے کوئی بھی اس موقع پر ممبئی آیا۔دوسری طرف گزشتہ روز فلم ’’کل دل ‘‘ کے گانے ’’سجدے ‘‘ کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ فلم کے لیے ایک لولی نمبر ہوگا‘ گانے میں پری نیتی چوپڑا کے ساتھ رنویر سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس گانے کو مشہور شاعر گلزار نے لکھا ہے جب کہ میوزک شنکر‘ احسان اور لولی نے دیا ہے۔ فلم 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔