- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
حکمران صرف سیاست کریں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب ختم ہوجائےگا، رحمان ملک
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکمران آرام سے سیاست کریں اور بیانات میں شائستگی لائیں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے پیپلزپارٹی پہلے بھی واضح کرچکی ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وزرا کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور آرام سے حکومت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے اپنے آپ کو دیکھیں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو کچھ نہیں رہے گا اس لئے حکومتی وزرا کو چاہیئے کہ وہ گالیاں دینا چھوڑ دیں اور حکومت پر توجہ دیں۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی باتیں گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے اچھی لگتی ہیں کسی لیڈر کے منہ سے نہیں، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئے اگر دھاندلی ثابت ہوجائے تو حکومت کو گھر جانا چاہیئے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف بھی واضح اعلان کرچکے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اس سے قبل چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران انہوں نے طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنے پر چوہدری شجاعت کے کردار کو سراہا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدرکا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہماری مشاورت سے کیا، سیاسی جرگہ اب جلد تحریک انصاف سے ملاقات کرے گا تاہم مڈ ٹرم الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔