سوات اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 اکتوبر 2014
سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

سوات: مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن میں 10 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔