اچھے پروجیکٹ ہونگے تو فلم انڈسٹری ضرور کامیاب ہوگی: سعود

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
’’آپریشن021‘‘ اور ’’نامعلوم افراد ‘‘ کی شاندار کامیابی نے ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کردیا. فوٹو: فائل

’’آپریشن021‘‘ اور ’’نامعلوم افراد ‘‘ کی شاندار کامیابی نے ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کردیا. فوٹو: فائل

کراچی: اداکار سعود نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل سے کبھی مایوس نہیں ہوا، عارضی طور سے جو تعطل آیا وہ بلاشبہ مشکل وقت تھا لیکن فلم انڈسٹری سے وابستہ وہ لوگ جنھوں نے اس کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں وہ اس کوشش میں مصروف رہے کہ جلد از جلد اس کی بحالی ممکن ہوسکے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سعود نے کہا ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری کی کامیابی کے بعد اب فلم انڈسٹری میں بھی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے‘ اچھے پروجیکٹ بنیں گے تو فلمیں ضرور کامیاب ہوں گی ‘ عید پر ریلیز ہونے والی دو پاکستانی فلموں ’’آپریشن021‘‘ اور ’’نامعلوم افراد ‘‘ کی شاندار کامیابی نے ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کردیا اور فلم انڈسٹری کی رونقین لوٹ آئیں ہمیں ایسے ہی موضوعات پر فلمین بنانی چاہیئں جو عوام کے مزاج اور ان کے معیار کے مطابق ہوں۔ فلم انڈسٹری کا اچھا وقت شروع ہوچکا ہے اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیئے معیاری اور اچھی فلمیں ہی عوام کو پاکستنی فلمیں دیکھنے پر مجبور کردیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔