سوات میں فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی فوٹو: فائل

سوات: کبل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا جہاں4 زخمیوں کو تشویشناک حالت پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔