کراچی میں ڈینگی نے ایک اور جان لے لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
کورنگی کی 22 سالہ رہائشی نورانساء دوران علاج دم توڑ گئی۔ فوٹو؛ فائل

کورنگی کی 22 سالہ رہائشی نورانساء دوران علاج دم توڑ گئی۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: ڈینگی میں کراچی نےایک اورجان لےلی جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کی رہائشی 22 سالہ نورانساء کو ڈینگی کی علامات پرایک ہفتہ قبل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد خاتون میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی، مسلسل علاج کے باوجود نور انسا صحت یاب نہ ہوسکی اور اسپتال میں ہی دوران علاج دم توڑ گئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ رواں سال ڈینگی مرض کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔