لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014

لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے قریب ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا کئی من گوشت برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان گھوڑے اور مردہ بھینسوں کا گوشت سپلائی کر رہے تھے جنہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔