تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا. فوٹو؛ فائل

عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا. فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کی تصدیق کے لئے پارٹی ارکان 29 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے سامنے پیش ہوں گے۔ اجلاس کے دوران عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جس میں اس بات پرغور ہوگا کہ اسپیکر کی جانب سے ان کے استعفے کیوں منظور نہیں کئے جارہے جبکہ استعفے جمع نہ کرانے والے ارکان کے خلاف بھی کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ ہر رکن اسپیکر کے سامنے اکیلے اکیلے پیش ہوکر استعفوں کی تصدیق کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔