ڈی جی رینجرز کی محرم کے دوران اسلحہ لے کر چلنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے محرم الحرام کے دوران کراچی میں اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم کے دوران شہر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی  بھی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم سے 30  محرم الحرام تک اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ یکم سے 12 محرم تک لائسنس کے ساتھ اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔