پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
محرم الحرام میں تمام آپریشنل اور سیکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، مشتاق احمد سکھیرا  فوٹو: سید مشرف شاہ/ ایکسپریس

محرم الحرام میں تمام آپریشنل اور سیکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، مشتاق احمد سکھیرا فوٹو: سید مشرف شاہ/ ایکسپریس

لاہور: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور شرپسندوں سے نمٹنے، مجالس کی نگرانی اور عزاداروں کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

محرم کے موقع پر صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی، فرقہ واریت پھلانے والے شرپسندوں کی نگرانی، مجالس اور تمام جلوسوں میں شریک ہونے والے عزاداروں کی سیکیورٹی کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں خصوصی آر پی او کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب نسیم الزمان، ایڈیشنل آئی جی ویلفئر اینڈ فنانس سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب ڈاکٹر عارف مشتاق، سی سی پی او لاہور محمد امین وینس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، کانفرنس میں تمام ریجنل آفیسرز کی ضروریات اور تجاویز کے مطابق انہیں نفری دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں تمام آپریشنل اور سیکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی جبکہ کانفرنس میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ بلاامتیاز سخت کارروائی کرنے ، افواہیں پھیلانے والے شرپسندوں، وال چاکنگ کرنے والوں، منافرت آمیز مواد چھاپنے والوں، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کرنے والے شرپسند عناصر اور زبان بندی والے رہنماؤں کی کڑی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔