ارسلان افتخار کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں، ارسلان افتخار، فوٹو:فائل

عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں، ارسلان افتخار، فوٹو:فائل

لاہور: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ پیر کا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سردار ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کریں گے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے استعفے فوری طور پر منظور کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔