امریکا کے بندر نے انسانوں کی طرح آگ جلا کر سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
اس عقل مند بن مانس كو انگریزی كے 500 الفاظ یاد ہیں اور وہ كچھ انگریزی بول بھی سكتا ہے۔  فوٹو: فائل

اس عقل مند بن مانس كو انگریزی كے 500 الفاظ یاد ہیں اور وہ كچھ انگریزی بول بھی سكتا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی کیرولینا: اب ’بندر كے ہاتھ میں ماچس‘ والا محاورہ غلط ثابت ہو گیا کیونکہ امریكی ریاست جنوبی کیرولینا كے چڑیا گھر كا بن مانس آگ جلانا سیكھ گیا ہے۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے چڑیا گھر میں پائے جانے والے كینزی نامی اس بن مانس پر انسانی  صحبت كا اتنا اثر ہوا كہ وہ آگ جلانا اور اسے بجھانا بھی سیكھ گیا ہے، كینزی ماچس کے ذریعے اپنی پسندیدہ خوراک كو گرم كرنے كے لئے آگ جلاتا ہے اور پھر كھانا گرم كرنے كے بعد اس آگ پر پانی ڈال كر اسے بجھا بھی دیتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس عقل مند بن مانس كو انگریزی كے 500 الفاظ یاد ہیں اور وہ كچھ انگریزی بول بھی سكتا ہے جبکہ یہ بن مانس كمپیوٹر كا بنیادی استعمال بھی جانتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔