کنگ خان کو اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ کی کامیابی راس نہ آئی

ویب ڈیسک  اتوار 26 اکتوبر 2014
شاید میں ہدایت کاری نہیں کرسکتا کیوں کہ میرے اندر وہ اعتماد نہیں ہے، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

شاید میں ہدایت کاری نہیں کرسکتا کیوں کہ میرے اندر وہ اعتماد نہیں ہے، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی فلم نگری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو اپنی نئی فلم کی کامیابی راس نہ آئی اور موسم بدلتے ہی ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ  پر اپنے  پیغام میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ شدید نزلے اور بخار میں مبتلا ہیں جب کہ ناک بند ہونے کی وجہ سے وہ کسی چیز کی مہک بھی نہیں سونگھ پارہے حتی کے اپنی نئی فلم”ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی اور اس سے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھنے کی بھی ان میں ہمت نہیں ۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کو  پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے بھارتی فلم نگری میں کام کرتے ہوئے 25 سال گزر گئے لیکن آج بھی ہدایت کاری کے نام پر میرے ہاتھ پاؤں پھولنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ہدایت کاری نہیں کرسکتا کیوں کہ میرے اندر وہ اعتماد نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔