ایوارڈ ملنے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، دپیکا پڈوکون

نیٹ نیوز  پير 27 اکتوبر 2014
اداکارہ کی نئی فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کی نئی فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ آپ کی محنت پر آپ کو پھل ملتا ہے‘ اگر آپ اس کو حاصل کر رہے ہو تو مطلب کہ آپ نے بہترین کام کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی انھیں ’’چنائی ایکسپریس‘‘ اور’’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘‘ پر ایوارڈ ملا جو ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔