چنیوٹ میں پاک فوج کے ٹرک کو حادثہ، ایک جوان شہید اور15 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 29 اکتوبر 2014
پاک فوج کا ٹرک محرم الحرام کےسلسلےمیں فوجی جوانوں کو گوجرنوالہ سے جھنگ ڈیوٹی کے لئے لے جارہا تھا۔ فوٹو؛فائل

پاک فوج کا ٹرک محرم الحرام کےسلسلےمیں فوجی جوانوں کو گوجرنوالہ سے جھنگ ڈیوٹی کے لئے لے جارہا تھا۔ فوٹو؛فائل

چنیوٹ: جھنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پاک فوج کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کا ٹرک محرم الحرام کےسلسلےمیں فوجی جوانوں کو گوجرنوالہ سے جھنگ ڈیوٹی کے لئے لے جارہا تھا جوتیزرفتاری کے با عث جھنگ روڈ پر جنڈوالا کا لونی کے نز دیک الٹ گیا جس کے با عث لا نس نا ئیک محمد قمر شہید ہو جبکہ ٹرک میں سوار 15 سے زائد فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار واقعہ کی اطلاع ملتے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا جہاں 2 زخمی جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔