بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے الیکشن کمیشن کی مہلت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعرات 30 اکتوبر 2014
الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سےمتعلق اقدامات یکم دسمبرتک مکمل کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرائے، چیف جسٹس. فوٹو؛فائل

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سےمتعلق اقدامات یکم دسمبرتک مکمل کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرائے، چیف جسٹس. فوٹو؛فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں مہلت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کےقوانین کی روشنی میں نئےقوانین تیارکرنےہیں جبکہ اس حوالے سے کئی اقدامات کرنے ہیں تاہم انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے لئے 6 سے 9 ماہ کا وقت دیا جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کی مہلت کو مستعرد  کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ جمع کرائے پھردیکھیں گے کہ مزید کتنا وقت دینا ہے تاہم حلقہ بندیوں سےمتعلق اقدامات یکم دسمبرتک مکمل کرتے ہوئے حلقہ بندیوں اوردیگر اقدامات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔