- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا اور اسپیکر کو بدنظمی کے ماحول میں اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کی جانب سے تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کو نچانے سے متعلق ریمارکس پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑگئی اور دونوں جانب سے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جبکہ اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔
مولانا لطف الرحمان کے ریمارکس پر تحریک انصاف کی خواتین ارکان کی جانب سے بھی ایوان میں شدید احتجاج اور شورشرابا کیا گیا، ایوان میں گو عمران گو اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے، ایوان میں ہلڑ بازی کے دوران تحریک انصاف کے رکن شاہ فرمان اور نگہت اورکزئی کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا جس پر شاہ فرمان شدید مشتعل ہوگئے اور اراکین اسمبلی نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا جبکہ اسمبلی میں مزید بد نظمی سے بچنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اراکین کو اپنے حصار میں لے لیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید بد نظمی کا ماحول دیکھ کر اسپیکر اسد قیصر اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے اور انہیں حالات کے پیش نظر اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا جبکہ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خواتین کا احترام کرتے ہیں انہوں نے بیٹیوں کے سر سے دوپٹا اتارنے کی کوئی بات نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔