نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی، چوہدری اعتزاز احسن

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا،
اعتزاز احسن۔  فوٹو: فائل

عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا جبکہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ہے تاہم عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے لہٰذا عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی ہم ان کے خلاف ہیں اور آئینی طریقے سے ان کا اصل چہرہ سامنے لارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔