پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے کم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
اندرون ملک چلنے والی انٹرستی ایئرکنڈیشنڈ کوچز کے مالکان نے بھی کرایوں میں کمی سے انکار کردیا، فوٹو:فائل

اندرون ملک چلنے والی انٹرستی ایئرکنڈیشنڈ کوچز کے مالکان نے بھی کرایوں میں کمی سے انکار کردیا، فوٹو:فائل

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیئے جانے کے بعد کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے گریز کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر 95 فیصد بسیں سی این جی پر منتقل ہوچکی ہیں اور جب تک ڈیزل کی قیمت 93 روپے سے کم نہیں ہوگی کرائے کم نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اندرون ملک چلنے والی انٹرسٹی ایئرکنڈیشنڈ کوچز کے مالکان نے بھی کرایوں میں کمی سے انکار کردیا ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔