قحط سالی کے باعث تھرپارکرمیں ایک اور بچی کےچل بسنے سے رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی قحط سالی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی قحط سالی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

تھرپارکر: تحصیل چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار ایک اور بچی چل بسی جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں زیر علاج 6 سالہ بچی غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہوگئی جس کے بعد تھرپارکر میں رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 29 ہوگئی، صوبائی وزیر خوراک و صحت کی جانب سے نوٹس لینے کے باوجود مٹھی، چھاچھرو ، تھر اور اسلام کوٹ  میں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے بھی ضلع تھرپار میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت متعلقہ محکموں سے الگ الگ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث آئے روز ہلاکتوں کے واقعات پر وزیراعظم نے گزشتہ روز قحط کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔