کراچی میں سپر ہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
ملزمان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

ملزمان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے سپر ہائی وے پر مبینہ  مقابلے میں  3 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے 9 محرم کو شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں فضل اللہ گروپ کامقامی امیر بھی شامل ہے، تینوں ملزمان خود کش حملہ آور تھے اور کراچی میں 9 محرم کے جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں جب کہ مکان سے بھی بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔