شمالی وزیرستان سے گرفتار 29 افغان باشندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا گیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے جنہیں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر  فوٹو: فائل

افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے جنہیں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان سے گرفتار کئے گئے 29 افغان شہریوں کو دہشت گردوں سے  تعلق ثابت نہ ہونے پر جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے جنہیں آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا جس کے باعث انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت چھوڑا گیا اور غلام خان بارڈ پر افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔