فلموں پر تجزیہ مزاحیہ ہونے کی صورت میں ہی پڑھتاہوں، شاہ رخ

اے پی پی  ہفتہ 1 نومبر 2014
میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بہترین اداکاری کروں تاکہ مداحوں کی محبت میرے ساتھ رہے، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بہترین اداکاری کروں تاکہ مداحوں کی محبت میرے ساتھ رہے، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اخباروں میں فلموں پر کیا ہوا تجزیہ مزاحیہ ہونے کی صورت میں ہی پڑھتے ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اخباروں میں فلموں پر کیا ہوا تجزیہ اس صورت پڑھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ ہو ۔ فلم پر ہونے والی سنجیدہ بحث کو پڑھنے سے وہ گریز کرتے ہیں انھیں ایسی چیزوں کا مطالعہ پسند نہیں کیونکہ طنزو مزاح کرنا ان کی شخصیت کاحصہ ہے ۔

انھوں نے کہاکہ انھیں خود کو مزاحیہ انداز میں پیش کر کے لوگوں کو ہنسانا اچھا لگتا ہے تاہم وہ ایسے تجزیے ہی پڑھتے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بہترین اداکاری کروں تاکہ مداحوں کی محبت میرے ساتھ رہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔