کراچی میں شہریوں کی حفاظت پرمامور پولیس خود دہشت گردوں کے نشانے پر

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
شرپسندوں نے نیپا فلائی اوور سے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شرپسندوں نے نیپا فلائی اوور سے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر خوف کی فضا قائم کردی اور دو گھنٹے کے دوران فائرنگ، تھانے اور موبائل پر دستی بم حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں نے نیپا فلائی اوور سے نیچے کھڑی پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس وین بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دوسرے واقعے میں ناگن چورنگی پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں شرپسندوں نے تھانے پر دستی بم حملہ سے کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ حملے سے تھانے کو بھی نقصان پہنچا ، سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔