آسٹریلوی کرکٹ شائق پاکستان آنے کیلیے بے تاب

اے ایف پی  ہفتہ 1 نومبر 2014
پورا یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم دوبارہ پاکستان جا سکیں گے، آسٹریلوی شائیقین۔  فوٹو: فائل

پورا یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم دوبارہ پاکستان جا سکیں گے، آسٹریلوی شائیقین۔ فوٹو: فائل

ابوظبی: آسٹریلوی شائق کرکٹ لیوک گیلین پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں، یواے ای میں سیریز کے دوران کینگروز کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود لیوک نے ٹیسٹ میچز دیکھنے کیلیے ہر ملک کا سفر کیا ہے، وہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان نہ جانے کو اچھا خیال نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے حالات جلد بہتر ہونے کے بعد مجھ سمیت دیگر آسٹریلوی شائقین کرکٹ وہاں جا پائیں گے، 44 سالہ گیلین نے کہا کہ میں کل بھی پاکستان جانے کو تیار ہوں، میں نے تین مرتبہ پروگرام بنایا لیکن ہر بار وہاں کے حالات کی وجہ سے ارادہ تبدیل کرنا پڑا، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم دوبارہ وہاں جا سکیں گے۔

انھوں نے 1998 میں آسٹریلوی ٹیم کے آخری دورئہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں داخل ہوپایا تھا، میں دروازہ کھٹکھٹاکر وہاں جاتا رہتا تھا،مجھے کپتان اسٹیو وا نے ہمیشہ خوش آمدید کہا لیکن اب میچ فکسنگ کی وبا کے سبب پلیئرز کا شائقین سے رابطہ ختم ہوگیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے بھی چیزوں کو گڈمڈ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔