اظہرسے دوستانہ بات چیت کیوں کی؟اسمتھ کوآسٹریلوی کپتان نے جھاڑ پلا دی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
اسمتھ نے اظہر سے تھوڑی بات کرلی تو کیا غلط ہوگیا،کلارک تو ان پر چلا اٹھے، ڈین جونز۔ فوٹو : فائل

اسمتھ نے اظہر سے تھوڑی بات کرلی تو کیا غلط ہوگیا،کلارک تو ان پر چلا اٹھے، ڈین جونز۔ فوٹو : فائل

ابو ظبی: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے  ابوظبی ٹیسٹ  کے پہلے دن پاکستانی بیٹسمین اظہر علی سے دوستانہ انداز میں بات چیت پر اسٹیون اسمتھ کو جھاڑ پلا دی۔

ڈیڈ وکٹ پر میزبان ٹیم33ویں اوور میں ایک وکٹ پر94 رنز بنا چکی تھی، اس وقت پچ کے قریب موجود اسمتھ  نے اظہر علی سے خوشگوار موڈ میں گفتگو شروع کر دی جو کلارک کو ایک آنکھ نہ بھائی، انھوں نے فوراً انھیں وہاں سے ہٹا کر فیلڈ پوزیشن پر جانے کا کہا۔

اس موقع پر ٹی وی کمنٹیٹر و سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے کہا کہ اگر اسمتھ نے اظہر سے تھوڑی بات کرلی تو کیا غلط ہوگیا،کلارک تو ان پر چلا اٹھے۔ یاد رہے کہ سیریز میں خسارے اور خراب فارم کی وجہ سے کینگرو قائد شدید دبائو کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔