پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
لاہور میں زائد قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر ایک پٹرول پمپ مالک اور2منیجرزکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور میں زائد قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر ایک پٹرول پمپ مالک اور2منیجرزکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں پمپس بند کردیئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کےحکم نامےکےتحت رات12 بجےسے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت کی جانی تھی لیکن لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کا موجودہ ذخیرہ پرانی قیمتوں میں خریدا گیا ہے جسے وہ نئی قیمتوں پر فروخت نہیں کرسکتے۔ اس لئے نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل تک وہ اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائد قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کےالزام میں 5 پٹرول پمپس سیل کردیئےگئے ہیں  جبکہ 2 پیٹرول پمپس کے منیجر کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔