گلو بٹ جیل میں دینی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی حاصل کرے گا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
گلو بٹ کوکارآمد اور باعزت شہری بنا کرجیل سے بھیجیں گے اور اسے موٹروائنڈنگ کی تربیت دی جائیگی، آئی جی جیل۔ فوٹو؛ آن لائن /فائل

گلو بٹ کوکارآمد اور باعزت شہری بنا کرجیل سے بھیجیں گے اور اسے موٹروائنڈنگ کی تربیت دی جائیگی، آئی جی جیل۔ فوٹو؛ آن لائن /فائل

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا عدالت سے سزا یافتہ مجرم گلو بٹ اب جیل میں پڑھائی کے ساتھ موٹر وائینڈنگ کا کام بھی کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جاچکا ہے اور اسے کارآمد اور باعزت شہری بنا کرجیل سے بھیجیں گے جبکہ اپنی سزا کے دوران گلو بٹ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ موٹر وائنڈنگ کی تربیت بھی دی جائے گی جس کے لئے اس کی ذہن سازی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے اسے 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔