آمد بہار کے رنگ پہناؤں پر بکھرنے لگے

قیصر افتخار / محمد جاوید یوسف  اتوار 16 نومبر 2014
موسم سرما کی مناسبت سے فیشن ڈیزائنرز نے ملبوسات کے نت نئے انداز متعارف کروا دیئے ہیں۔  ماڈل : صنم بخاری ،  فوٹو : محمود قریشی

موسم سرما کی مناسبت سے فیشن ڈیزائنرز نے ملبوسات کے نت نئے انداز متعارف کروا دیئے ہیں۔ ماڈل : صنم بخاری ، فوٹو : محمود قریشی

موسم میں تبدیلی آتے ہی پہناوں کے اندازاوررنگوں میں بھی واضح فرق دکھائی دینے لگتا ہے۔

موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے اوراس کی مناسبت سے فیشن ڈیزائنرز نے ملبوسات کے نت نئے انداز متعارف کروا دیئے ہیں۔ چست اورڈھیلے پاجامے، جینز اورشرٹس نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ کالج اوریونیورسٹی میں زیرتعلیم نوجوانوں کی کثیرتعداد تواسی اندازکو اپنائے ہوئے ہے۔

روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ کے سنڈے میگزین کیلئے کئے جانے والے فوٹوشوٹ کے دوران پاکستانی نژاد نارویجن ماڈل صنم بخاری کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں زیادہ ترموسم سرد رہتا ہے اس لئے وہاں فیشن کے رجحانات مختلف ہے لیکن پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہے اورفی الحال ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنے پاجامے، شرٹس اورٹی شرٹس شخصیت کو پرُکشش بناتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔