فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پرفائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 نومبر 2014
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: بلوچنی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے رہائشی اکبرعلی کے بیٹے مقصود نے دو ماہ قبل بلوچنی کے ایک نواحی گاؤں 63 ر ب کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے والدین نے مقصود کے والدین اور رشتے داروں کو صلح کے بہانے گھر بلوایا، جہاں ان کی لڑکی والوں سے تکرار ہوگئی اسی دوران لڑکی والوں نے فائرمگ کردی جس کے نتیجے میں مقصود کے رشتے داراحمد علی ،اس کی بیوی نوراں بی بی اور ایک رشتےدار خاتون فاطمہ ہلاک جبکہ پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کا والد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔