لاہوراور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک  پير 17 نومبر 2014
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ  کی تحصیل مریدکے کے علاقے نارنگ منڈی میں کالا خطائی روڈ پر مسافر وین اور ٹریکٹر  کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاہور میں اکبر چوک سے شوکت خانم جانے والی کار کو تیز رفتار بس نے غازی چوک کے قریب ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔