اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات فوجی دستوں کی واپسی

ویب ڈیسک  بدھ 19 نومبر 2014
حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے باعث آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے باعث آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آپریشن ضرب عضب کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات فوجی واپس چلے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں واقع ریاستی اداروں کی اہم عمارات کی حفاظت کے لئے تعینات پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کے دستے  مرحلہ وار انخلا کرکے واپس چلے گئے ہیں، جس کے بعد اب ریڈ زون کی سیکیورٹی متعلقہ اداروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے فوجیوں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستے دارالحکومت میں ہی رہیں گے جنہیں ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت واپس بھی بلایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے باعث 24 جولائی کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔