میرا امریکا میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد دبئی پہنچ گئیں

شوبز رپورٹر  جمعرات 20 نومبر 2014
اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے تھے لیکن اب معاملات دوبارہ سے درست سمت کی جانب آرہے ہیں۔  فوٹو: فائل

اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے تھے لیکن اب معاملات دوبارہ سے درست سمت کی جانب آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا امریکا میں ایک ہفتہ سسرالیوں کے ساتھ گزارنے کے بعد کیپٹن نوید کے ہمراہ گزشتہ روزدبئی پہنچ گئیں۔

امریکا میں قیام کے دوران جہاں میرا نے اپنے سسرالیوں سے اختلافات ختم کیے ، وہیں انھوں نے ایک فیشن شومیں بھی حصہ لیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے تھے لیکن اب معاملات دوبارہ سے درست سمت کی جانب آرہے ہیں اوراب جہاں میرا اورکیپٹن نوید کے تعلقات بہترہوچکے ہیں، وہیں دونوں کی فیملیوں کے درمیان بھی تعلقات میں بہتری کے امکانات واضح ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔