عاشقی ٹو فیم اداکار ادیتیہ رائے کپور 29 سال کے ہوگئے

اے پی پی  جمعرات 20 نومبر 2014
ادیتیہ رائے کپور نے اپنی 29ویں سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔ فوٹو: فائل

ادیتیہ رائے کپور نے اپنی 29ویں سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔

ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم’’لندن ڈریمز‘‘ میں چھوٹے کردار سے کیا اور فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ میں ہیرو کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے، نے اپنی 29ویں سالگرہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔

ان کی دیگر فلموں میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور’’دعوت عشق‘‘ شامل ہیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا۔ ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ حال میں وہ فلم ’’فطور‘‘ کی عکسبندی مکمل کروا رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ ہیروئن کترینا کیف اور ادیتی رائو حیدری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔