امریکی سپریم کورٹ نے جنوبی کیرولینا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 نومبر 2014
جنوبی کرولینا امریکا کی ان 35 ریاستوں میں شامل ہوگئی جہاں ہم جنس پرستوں کو شادی کا قانونی اختیار مل گیا فوٹو:فائل

جنوبی کرولینا امریکا کی ان 35 ریاستوں میں شامل ہوگئی جہاں ہم جنس پرستوں کو شادی کا قانونی اختیار مل گیا فوٹو:فائل

واشنگٹن:  جنوبی کیرولینا میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ریاست جنوبی کیرولینا میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے قانونی قراد دے دیا، جنوبی کیرولینا کے اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ  سے ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی جس کو امریکی سپریم کورٹ نے مسترد  کرتے ہوئے ہم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی اجازت دے دی ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ریاست کیرولینا امریکا کی ان35 ریاستوں میں شامل ہوگئی ہے جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی اختیار مل گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔