وزیراعظم نے گلگت بلتستان کیلئے چیف الیکشن کمشنرکے نام کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 نومبر 2014
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے اختیارات اور سیلف گورننس آرڈر2009 میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی،فوٹو:فائل

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے اختیارات اور سیلف گورننس آرڈر2009 میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی،فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے لئے جسٹس (ر) سید طاہرعلی شاہ کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد آئندہ ماہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں نئے انتخابات سے قبل جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کے اختیارات اور سیلف گورننس آرڈر 2009 میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا۔ انتخابات سے قبل قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعلی کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔